Sunday, 6 October 2024
Trending
پاکستانسائنس ٹیکنالوجیطرز زندگیعالمیکاروبار

نیودادوشوگرملز:بہترین مثال

صنعت کسی بھی ملک کی معیشت کاسنگ بنیادسمجھی جاتی ہے۔صنعتوں سےروزگارکی فراہمی اورمعاشی ترقی کےبڑھنےمیں مددملتی ہے۔سندھ کےضلع دادومیں واقع نیودادو شوگرملز کاقیام 2008میں ہوا۔اومنی گروپ کےسائے تلےنیو دادو شوگرملزترقی کی جانب بڑھنے لگی جودیکھتے ہی دیکھتےشوگرانڈسٹری کے منظرنامےمیں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔بڑھتی ترقی کےساتھ ساتھ شوگرمل میں کام کرنےوالے ملازمین کی صحت اور دیکھ بھال بھی نیو دادو شوگرملز کی اولین ترجیح ہے۔

جدیدترین انفراسٹرکچر

نیودادوشوگرملز میں چینی کی پروسیسنگ کا زیادہ ترسامان فرانس سے حاصل کیا گیا۔جس سے پلانٹ کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوتاہے۔بوائلر ہاؤسز، پاور ہاؤس، پروسیس ہاؤس، اور مل ہاؤس جیسی اہم مشینری نے پلانٹ کے جدیدترین انفراسٹرکچر کو اجاگر کیا۔

آگاہی مہم

شوگرمل میں ملازمین بھاری مشینری چلانے سےلےکرکیمیکل سنبھالنےتک کےعمل میں روزانہ کی بنیادپرکئی خطرات اورمشکلات کاسامناکرتےہیں۔نیودادوشوگرمل کی ترجیح ملازمین کی صحت اورحفاظت ہے۔نیودادوشوگرملزنےخطرات سے متعلق آگاہی دینے اوراس سےنمٹنےکےلیے آگاہی مہم کاآغازکیا۔مختلف ورکشاپس،سیمینارز،پوسٹرزاورتربیتی سیشنزسےملازمین کوآگاہی دی گئی۔تاکہ کام کےدوران آنےوالی مشکلات اورچیلنجز سے نمٹاجاسکے۔شوگرملزنےمتعددچینلز کااستعمال کرتے ہوئےملازمین کو صحت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔

ورکشاپس اور سیمینارز

ملازمین کوحفاظتی پروٹوکول،خطرات کی شناخت اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کےلیےنیودادوشوگرملزمیں ورکس شاپس اورسیمینارکاانعقادکیاجاتاہے۔ملازمین کوتربیتی پروگرامزمیں ہنگامی صورتحال سےنمٹنےاوردیگرساتھیوں کی حفاظت کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔تاکہ ہنگامی صورتحال میں بروقت مدد کی جاسکے۔

نیودادوشوگرملزمیں حفاظتی آلات کےاستعمال،ہنگامی ردعمل کی مشقیں اورابتدائی طبی امداد کی تکنینکی طریقوں کی معلومات کےلیےتربیتی اجلاس اورسیشنزبھی منعقدکیےجاتےہیں

سروے اور رپورٹس

نیودادوشوگرملزباقاعدگی سےفیڈبیک میکانزم اورکارکردگی سےآگاہی مہم کےاثرات  کاجائزہ لیتی ہے۔ملازمین کےسروے،رپورٹس اورحفاظتی آڈٹ نےکامیابی کااندازہ لگانےاوربہتری کےلیےمختلف شعبوں کی نشاندہی کرنےمیں مددکی۔فیڈبیک سےاس بات کویقینی بنایاجاتاہےکہ کمپنی میں سروےاور رپورٹس کی بنیادپراقدامات کیےجاتےہیں۔

نیودادوشوگرملزضلع دادوسندھ میں معاشی بحالی کےساتھ ساتھ ملازمین کی حفاظت اور آگاہی سے متعلق بھی کام کررہی ہے۔اپنےملازمین کی صحت اور حفاظت کواولین ترجیح سمجھتےہوئےشوگرمل انڈسٹری میں ایک بہترین مثال سمجھی جاتی ہے۔نیو دادو شوگرملز مستقبل میں بھی اپنی ثابت قدمی سےخطے کی پائیدارترقی میں اپنابھرپورحصہ ڈالنےکےلیے پرعزم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *